امریکی جریدے نے پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کرلیا

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکی جریدے نے پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کرلیا۔

فارن پالیسی کے مطابق پاکستانی معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے اور2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، رقبہ برطانیہ کے رقبے سے بھی دوگنا زیادہ ہے،معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے پاکستان کو معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔

جریدے کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادہ کےلئے قومی معدنی پالیسی 2025 مرتب کی گئی ، قومی معدنی پالیسی 2025 کے ثمرات پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے،معدنی ذخائر کے موثر استعمال سے پاکستان میں سماجی ،معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔