حماس نے خود ہتھیار نہ ڈالے تو طاقت کے ذریعے غیرمسلح کردینگے،ٹرمپ کی دھمکی


واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے حماس نے خود ہتھیار نہ ڈالے تو طاقت کے ذریعے غیرمسلح کردینگے۔

وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اور سوشل میڈیا پیغام میں امریکی صدر نے کہا حماس کو سمجھ لینا چاہیے کوئی کھیل نہیں کھیل رہے، ہتھیاروں کا معاملہ محدود وقت میں حل ہوجانا چاہیے،پیغام خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر نے مصر میں ہونےوالی ملاقات میں حماس کے نمائندے خلیل الحیا تک بھی پہنچایا۔

ٹرمپ نے کہا حماس نے خود امریکی نمائندوں کو بتایا امن معاہدے کے بعد ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہیں،حماس نے ایسا نہ کیا تو خود ہتھیاروں سے محروم کردیں گے، چاہے طاقت کا ہی استعمال کیوں نہ کرنا پڑے،20زندہ مغوی واپس آچکے لیکن کام ابھی مکمل نہیں ہوا کیونکہ تمام لاشیں واپس نہیں کی گئیں،حماس نے ثالثوں کو بتایا تھا درجنوں لاشیں موجود ہیں مگر اب ایسا لگتا تعداد کم ہے،تمام لاشوں کی واپسی چاہتا ہوں۔

امریکی صدر نے کہا حماس نے کچھ خطرناک گروہوں کا خاتمہ کیا اور بات مجھے زیادہ پریشان نہیں کرتی کیونکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ایسے اقدامات دیکھے گئے ،امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں، غزہ کی تعمیر نو، تکنیکی حکومت و بین الاقوامی نگرانی شامل ہوگی،حماس ابھی تک دوسرے مرحلے پر آمادہ نہیں ہوئی اور مزید مذاکرات کی خواہاں ہے۔