اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان میں سیلاب سے معیشت پر منفی اثر پڑا ، مہنگائی بڑھے گی،عالمی بینک نے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی 7.2 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے،سیلاب کے باعث انفرا سٹرکچر کی جلد بحالی ضروری ہے ، بارشوں سے نقصانات کے سبب عوامی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں ،بجٹ پر اضافی دباﺅ آئے گا،پنجاب میں زرعی پیداوار 10فیصد کم ہوگی، بارشوں سے چاول، گنا، کپاس، گندم اور مکئی کی کاشت شدید متاثر ہوئیں۔
عالمی بینک نے کہااگلے مالی سال پاکستان کی شرح نمو 3.4 فیصد تک بحال ہونے کا امکان ہے ،رواں سال شرح نمو 2.6 فیصد رہے گی،سیلاب سے مہنگائی 7.2 فیصد تک پہنچ سکتی ہے،زرعی پیداوار میں بہتری، افراط زراورشرح سود میں کمی ترقی میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ٹیرف ریفارمز سے برآمدات ،نمو میں ممکنہ اضافہ متوقع ہے،رواں مالی سال افراط زر سنگل ڈیجٹ ہونے کے باوجود خطرات برقرار ہیں ،سیلاب کی وجہ سے 2027 تک افراط زر میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پاکستان میں سیلاب سے معیشت پر منفی اثر، مہنگائی بڑھے گی،عالمی بینک
















