کیوں اتنی گھٹیا منفی سوچ رکھتے ہو، ٹرمپ نے نیتن کو کھری کھر ی سنا دیں

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)پتہ نہیں تم کیوں اتنی گھٹیا منفی سوچ رکھتے ہو، ٹرمپ نے نیتن یاہوکو کھری کھر ی سنادیں۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے امریکی امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان تلخ و جذباتی گفتگو ہوئی، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو سخت الفاظ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا ”پتہ نہیں تم ہمیشہ اتنے منفی کیوں ہوتے ہو؟ ایک کامیابی ہے، قبول کرو،امریکی نیوز ادارے (ایکسئیوس) کی رپورٹ کے مطابق فون کال تب ہوئی جب حماس نے امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے جنگ بندی منصوبے پر اپنا جواب جمع کرایا۔

ذرائع کے مطابق نیتن یاہو نے حماس کے ردعمل کو ”جشن منانے کے قابل قرار نہیںدیا، صدر ٹرمپ ناراض ہو گئے،امریکی صدر نے کہا مجھے خوشگوار حیرت ہوئی ،بڑی پیشرفت ہے،سمجھ نہیں پاتا تم ہر بار ہر معاملے کو منفی زاوئیے سے کیوں دیکھتے ہو،امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کو توقع تھی حماس امن منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کر دے گی لیکن کچھ نکات کی حمایت اور کچھ پر تحفظات کا اظہار کیا تو خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے،امریکی اہلکار کے مطابق اگرچہ گفتگو میں تلخی تھی لیکن آخرکار دونوں رہنماو¿ں میں کچھ حد تک اتفاق ہو گیا۔