مغوی فوری رہا ورنہ تمام شرائط ختم ہوجائیں گی ،ٹرمپ کی حماس کو وارننگ

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے اسرائیل نے غزہ پر بمباری روک دی اب حماس نے یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر کی تو پھر تمام شرائط ختم ہوجائیں گی۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہاحماس کو فوری فیصلہ کرنا ہوگا، تاخیر قبول نہیں کی جائےگی،اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کےلئے بمباری عارضی طور پر روکنے کی قدر کرتا ہوں،حماس کی جانب سے مغویوں کی رہائی کا فیصلہ کرنے میں تاخیر ہوئی توتمام شرطیں خارج ہو جائیں گی۔

امریکی صدر نے کہااسرائیلی بمباری روکنے سے یرغمالیوں کی رہائی اور امن معاہدہ مکمل کرنے کا موقع ملا ،فائدہ اٹھانا چاہیے،غزہ کادوبارہ تباہی یا خطرہ بننا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔