اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی آئی اے نے 25 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے باضابطہ فلائٹ آپریشن کااعلان کردیا۔
ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی،پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائےگا ،دوسرے مرحلے میں لندن کی پروازیں شروع ہوں گی،بکنگ کھول کرانتہائی موزوں کرایہ متعارف کرادیا۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق اب ہم وطن 15 گھنٹے مسافت کی بجائے صرف 8 گھنٹوں میں اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے، 5 سال کے عرصے بعد پی آئی اے دوبارہ سے روٹ شروع کرنے پر بہت پرجوش ہےں،نصب العین ہے مسافروں کو انتہائی آرام دہ سہولیات مہیا کریں۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا مشکل وقت ختم ،25 اکتوبر سے اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی ہفتہ وار2 پروازوں کا آغاز ہوگا،پی ٹی آئی دور میںلگی پابندیاں ختم ہونے جا رہی ہیں۔
پی آئی اے کا25 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے آپریشن بحال
















