سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن،انڈیکس نے 2نئے ریکارڈبنادئیے

کراچی: (بیورورپورٹ)سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن،انڈیکس نے 2نئے ریکارڈبنادئیے،100 انڈیکس آخری ٹریڈنگ سیشن میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوکر ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

500 پوائنٹس بڑھ کر انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 68 ہزار 990 کی ریکارڈ حد پر جاپہنچا،کلیدی شعبوں آٹو موبائل سمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، او ایم سیز، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری میںخریداروں کی دلچسپی دیکھی گئی۔