اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
نوٹس میں کہاگیا خیبرپختونخوا ہاوس میں صحافی نے بدنیتی پر مبنی سوالات پوچھے، سوال پوچھا گیا خیبرپختونخوا میں حکومت کون چلا رہا ہے؟ ،عمران خان کے حکم کے باوجود تیمور جھگڑا ،کامران بنگش کو کابینہ کا حصہ کیوں نہیں بنایا؟،سوال ڈی فیمیشن آرڈیننس 2002 کے سیکشن 3اور 4کے زمرے میں آتا ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی شہرت کو نقصان پہنچا، ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا،ہرجانہ نوٹس میں کہا گیاصحافی 7دن کے اندر غیر مشروط تحریری معافی مانگےں ورنہ سائبر کرائم قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا صحافی کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس
















