شہباز شریف جیسا پروٹوکول صرف ٹرمپ ،پیوٹن کو ملا ،سابق سعودی سفیر

ریاض:(مشرق نیوز)سابق سعودی سفیر ڈاکٹرعلی عواض العسیری نے کہا ہے شہباز شریف کو دیا گیا پروٹوکول پہلے صرف ٹرمپ ،پیوٹن کو ملا۔

عرب نیوز میں شائع آرٹیکل میںڈاکٹرعلی عواض العسیری نے کہاپاک سعودی دفاعی معاہدہ تاریخی سٹریٹجک اتحاد ،دونوں اتحادی ممالک کے درمیان برسوں کی مسلسل بات چیت کا نتیجہ ہے، معاہدہ ریاض ،اسلام آباد کے درمیان گہری اور مضبوط شراکت داری کا اظہار ہے،شہباز شریف کو دیا گیا پروٹوکول پہلے صرف ٹرمپ ،پیوٹن کو ملا تھا، حالیہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے بڑھتے سفارتی مقام کا اعتراف ہے، پاکستان نے دو ریاستی حل پر اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطح کانفرنس میں فعال کردار ادا کیا، پاکستانیوں کےلئے سعودی عرب خاص مقام رکھتا ہے۔

سابق سعودی سفیر نے کہا سعودی عرب پاکستان دفاعی تعاون کی تشکیل 1960 کی دہائی میں شروع ہوئی، 1967 میں پہلا باضابطہ دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پایا، پاکستان نے سعودی سول ایوی ایشن ،ایئرلائنز کو تکنیکی تعاون فراہم کیا، 1982 کے معاہدے کے ذریعے دو طرفہ فوجی تعاون کو منظم شکل دی گئی،20 ہزار سے زائد پاکستانی تبوک و دیگر حساس علاقوں میں تعینات رہے، 2000 کی دہائی میں انسداد دہشتگردی دو طرفہ تعاون کا مرکزی ہدف رہا۔