اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستانی انجینئرز کی تربیت ،سکالرشپس کےلئے چین کےساتھ تاریخی معاہدہ طے پا گیا،تھر کول بلاک ون پاور جنریشن ، سینو سندھ ریسورسز اور شنگھائی الیکٹرک انجینئرنگ کنسلٹنگ کمپنی شامل ہیں۔
معاہدے کے تحت سی پیک کے مختلف منصوبوں پر پاکستانی انجینئرز کو عملی تربیت ، تبادلوں ،چینی زبان سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، 5 سالہ منصوبے کے دوران 100 پاکستانی انجینئرز کو تھر کول منصوبے پر تربیت دی جائےگی، توانائی شعبے میں تربیت کےلئے چین بھیجا جائےگا،350 ملین روپے کا خصوصی سکالرشپ فنڈ قائم کیا جائےگا، 5 برس میں 175 مستحق طلبہ کو سکالرشپ دی جائیں گی، پاکستانی انجینئرز کو آن لائن چینی لینگوئج کورس کرایا جائے گا تاکہ عالمی معیار کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔
چیئرمین پی ای سی نے معاہدے کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاپاکستانی انجینئرز کوبین الاقوامی تجربہ ،زبان سیکھنے کے نئے مواقع میسر آئیں گے،معاہدہ پاکستانی انجینئرز کےلئے نئے کیریئر کے راستے کھولنے کےساتھ ملکی توانائی و صنعتی ضروریات پوری کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















