ٹرمپ کے دوست سابق برازیلی صدرکو27 سال قید

ریو ڈی جنیرو،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ٹرمپ کے دوست سابق برازیلی صدربولسونارکو27 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدربولسونارو کو بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے27 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنائی،5 رکنی بنچ کے 4 ججز نے سزا کے حق میں فیصلہ سنایا ،ایک جج نے تمام الزامات سے بری کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

سابق صدر کے وکیل نے فیصلے کےخلاف اپیل دائرکرنے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا سماعت کےلئے 11 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔

دریں اثنا عدالتی فیصلہ آنے کے بعد سابق برازیلین صدر بولسونارو کے حق میں متعدد شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے،دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا برازیلین سپریم کورٹ کا فیصلہ غیرمتوقع ہے۔