امریکہ کی بھارت پر انحصار پالیسی ناکام، پاکستان زیادہ قابل اعتماد ہے، فارن افیئرز


واشنگٹن:(بیورورپورٹ ) فارن افیئرز نے تازہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے امریکہ کی بھارت پر انحصار پالیسی ناکام ،پاکستان زیادہ قابل اعتماد شراکت دار ہے۔

امریکی میگزین کے مطابق بھارت کبھی بھروسہ مند اتحادی رہا نہ ہی واشنگٹن کی توقعات پر پورا اترا، وقت آ گیا امریکہ پاکستان پر اعتماد کرے اور خطے میں اپنا سٹریٹجک پارٹنر بنائے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی پاکستان کے دہشتگردی کےخلاف اقدامات اور بھارت کےساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہ چکے ہیں۔

رپورٹ میں تجارتی و توانائی معاہدوں کو دونوں ممالک کےلئے فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ریکوڈک سمیت پاکستان کے وسائل میں امریکی سرمایہ کاری خطے کے استحکام کا باعث بن سکتی ہے اگر امریکہ صرف بھارت پر توجہ مرکوز رکھتا ہے تو خطے میں تقسیم و جنگ کا خطرہ بڑھے گا، بھارت پر مرکوز امریکی پالیسی نہ صرف پاکستان کو دور کرے گی بلکہ خطے میں واشنگٹن کی پوزیشن کو بھی کمزور بنا دے گی۔