ٹرمپ کا یوٹرن، تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)ٹرمپ کا یوٹرن، تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کااعلان کردیا۔

امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پراپنے بیان میں کہا تجارتی رکاوٹیں دورکرنے کیلئے بھارت ،امریکہ کی بات چیت جاری ہے،اپنے بہترین دوست وزیراعظم مودی سے آنےوالے ہفتے گفتگو کا منتظر ہوں، یقین ہے 2 عظیم ممالک کےلئے کامیاب نتیجے پر پہنچنا مشکل نہیں ہوگا۔

ادھر ٹرمپ کے بیان پربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا میں بھی صدرٹرمپ سے بات کا منتظر ہوں ، بھارت امریکہ قریبی دوست و فطری شراکت دار ہیں، یقین ہے بات چیت تجارتی شراکت داری کے لامحدود امکانات کی راہ ہموار کرے گی،امریکہ بھارت گفت وشنید کو جلد مکمل کرنے کےلئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں، عوام کے خوشحال اورروشن مستقبل کےلئے ملکرکام کریں گے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے بھارت ،چین کی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کامطالبہ کردیا۔

ٹرمپ نے یورپی یونین حکام کےساتھ ملاقات میں کہا امریکہ روسی تیل کے بڑے خریدار ممالک چین ،بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کےلئے تیار ہے ،اقدام یورپی اتحادیوں کےساتھ ملکر ہی اٹھایا جائے گا،امریکہ اس وقت بھی بھارتی مصنوعات پر 50اور چینی مصنوعات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرچکا تاہم روس سے تیل خریدنے اور تجارتی ڈیل نہ کرنے کی وجہ سے دونوں ممالک پر دباو¿ مزید بڑھایا جائےگا۔