حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی،آر ایل این جی کے نئے کنکشن دئیے جائیں گے۔

وفاقی وزرا علی پرویز ملک ،طارق فضل چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاوفاقی کابینہ نے اہم فیصلے کیے،میجرعدنان اسلم شہید کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی گئی،علی پرویز ملک نے کہا دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،عوام کی سہولت کےلئے آر ایل این جی کے نئے کنکشنز کا اجرا کیا جائےگا، آر ایل این جی درآمدی ایل پی جی سے35فیصد تک سستی ہوگی۔

طارق فضل چودھری نے کہا گیس کنکشن نہ ہونے سے مشکلات اب دور ہو جائیں گی،وزیراعظم شہبازشریف نے بیجنگ کا کامیاب دورہ کیا، چین نے ہر مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دیا، دوستی نئے دور میں داخل ہو رہی ہے،کابینہ اجلاس میں میجر عدنان اسلم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی، شہید میجر عدنان اسلم کا خاندان عزم و حوصلے کا مینار ہے، معرکہ حق میں پوری قوم پاک افواج کےساتھ کھڑی تھی، خوارج کےخلاف قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔