قطر پر حملے کا فیصلہ میرا نہیں نیتن یاہو کا تھا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تھا میرا نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری اسرائیل یا امریکہ کے مقاصد کو آگے نہیں بڑھاتی، ٹرمپ نے کہا کہ مارکو روبیو کو قطر کے ساتھ دفاعی تعاون معاہدے کو حتمی شکل دینے کا کہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قطر ایک خودمختار ملک اور امریکہ کا قریبی اتحادی ہے، قطر ہمارے ساتھ مل کر بہادری سے امن قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حماس نے غزہ کے عوام کی بدحالی سے فائدہ اٹھایا ہے۔