امریکہ، سکھوں کا بھارتی سفارتخانے کاگھیراﺅ کرکے شدید احتجاج،دھرنا،ترنگا پھاڑ دیا

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں کا امریکہ میں بھارتی سفارتخانے کاگھیراﺅ کرکے شدید احتجاج، دھرنا،ترنگا پھاڑ دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خالصتان کے پرچم اٹھائے سکھوں نے بھارت مردہ باد ،قاتل قاتل مودی قاتل کے نعرے لگائے اور ترنگے کے ٹکڑے کر کے سفارتخانے کے سامنے پھینک دئیے۔

مظاہرین نے سفارتخانے کے باہرکئی گھنٹوں تک دھرنا بھی دیا،خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹرگربخش سنگھ سندھو نے کہا واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا، ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کےلئے ہزاروں سکھ پہنچ رہے ہیں،بھارتی پنجاب کو جلد آزاد کرا کر خالصتان بنائیں گے۔