کراچی:(بیورورپورٹ)پانی بحران،پاکستان قلت کی عالمی حد سے بھی نیچے چلا گیا۔
پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل کی دستاویز کے مطابق ہر پاکستانی کے پاس پانی کی دستیابی صرف 7لاکھ 33ہزار لٹررہ گئی، عالمی سطح پر فی کس پانی کی دستیابی کی کم ترین سطح ایک ہزار مکعب میٹر ہے، پاکستان پانی ذخیرہ کرنے کی عالمی حد سے بھی خطرناک حد تک نیچے چلا گیا، ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سالانہ بہاﺅکے 10 فیصد سے کم رہ گئی، پانی کے موجودہ ذخائر مٹی بھرنے سے اپنی عمر کھو رہے ہیں۔
پانی بحران،پاکستان قلت کی عالمی حد سے بھی نیچے چلا گیا
















