مہنگائی مسلسل بلند،متعدد اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہنگائی مسلسل بلند،متعدد اشیا کے نرخ بڑھ گئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی رفتار 0.31 فیصد بڑھی،سالانہ بنیاد پر شرح 2.21 فیصد ریکارڈ کی گئی،مہنگی ہونےوالی اشیا میںچینی،ٹماٹر، چکن، انڈے، پیاز، لہسن، گندم کا آٹا، گڑ، دال ماش ،لکڑی ودیگر شامل ہیں،کیلے، آلو، دال چنا، مونگ، مسور، گھی، نمک، چاول، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔