بیروت:(مشرق نیوز)حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے لبنانی حکومت کو خبردار کیا ہے امریکی ڈکٹیشن پرغیر مسلح کیاگیا تو لبنان تباہ ہوجائےگا۔
ایران کے اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی سے ملاقات کے بعد ٹی وی پر نشر ہونےوالے خطاب میں نعیم قاسم نے کہااسرائیلی جارحیت برقرار رہنے تک ہتھیار نہیں پھینکیں گے،امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ کا مقابلہ کریں گے،لبنانی حکومت تخفیف اسلحہ کے ذریعے ملک کو اسرائیل کے حوالے کرنے کی راہ ہموار کر رہی ہے ،فی الحال حزب اللہ اور امل تحریک نے امریکی حمایت یافتہ تخفیف اسلحہ منصوبے کےخلاف احتجاج ملتوی کر دیا کیونکہ بات چیت کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے،منصوبہ منسوخ نہ کیا گیا تو مستقبل میں احتجاج براہ راست امریکی سفارتخانے تک پہنچ سکتا ہے۔
امریکی ڈکٹیشن پرغیر مسلح کیا گیاتو لبنان تباہ ہوجائےگا،حزب اللہ سربراہ
















