درآمدی ایل این جی1.46فیصد تک مہنگی،اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)درآمدی ایل این جی1.46فیصد تک مہنگی،اوگرا نے قیمتوں کا تعین کر دیا ،اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

سوئی ناردرن کیلئے درآمدی ایل این جی 1.32 ،سوئی سدرن کیلئے قیمت میں 1.46فیصد اضافہ کیا گیا،سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی 16 سینٹ مہنگی ہونے سے قیمت 11 ڈالر 73 سینٹ اور سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 10 ڈالر 72 سینٹ مقرر کر دی گئی۔