واشنگٹن،نئی دہلی:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ،امریکی رپورٹ نے مودی حکومت کو بے نقاب کردیا۔
سالانہ رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث اہلکاروں کےخلاف برائے نام کارروائی کی گئی،بھارت میں اقلیتوں کےخلاف نفرت انگیز تقاریر اور پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ،رپورٹ میں بھارت کے بدنام زمانہ شہریت ترمیمی قانون کے اقلیتوں کےخلاف استعمال ہونے کے شواہد بھی پیش کیے گئے۔
دوسری جانب بھارتی حکومت نے روایتی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا امریکی رپورٹ میں عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاحکومتی سکیمیں جیسے فوڈ سبسڈی و بجلی رسانی تمام شہریوں کےلئے یکساں ہیں۔
بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ، امریکی رپورٹ میں مودی حکومت بے نقاب
















