یوم آزادی مبارک،پاکستان کےساتھ شراکت داری کو فروغ دینگے،امریکہ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کی پاکستانی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد ،نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا۔

اپنے بیان میںمارکو روبیو نے کہاامریکہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی اور تجارت کیلئے کی جانےوالی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،اقتصادی تعاون کے نئے شعبوںقیمتی معدنیات و ہائیڈرو کاربنز کو تلاش کرنے کے منتظر ہیں،واشنگٹن پاکستان کےساتھ پرعزم کاروباری شراکت داری کو فروغ دینا چاہتا ہے جو دونوں ملکوں کےلئے خوشحال مستقبل کی راہیں ہموار کرےگا۔

دریں اثناامریکی کانگریس کے اراکین نے بھی پاکستان کو نیک تمناوں کے پیغامات بھیجے، کانگریس رکن جوڈی چو نے پاکستانی کمیونٹی کو امریکہ کا فخر قرار دیا، رکن کانگریس زولوف نے کہا سیلیکون ویلی پاکستانی امریکیوں کی سرگرم کمیونٹی کا گھر ہے،ٹیکساس سے رکن کانگریس پیٹ سیشنز ،بلیک کاکس کی چیئرمین خاتون رکن کانگریس ایویتی کلارک نے خیر سگالی کے پیغامات دیئے، سینیٹر کرس وان نے کہا پاکستانی ،امریکی عوام کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں،ادھر امریکہ کی جارج ٹاون یونیورسٹی کے طلبہ کی جانب سے پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ،قومی پرچم تھام کر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔