اوگرا کے فیصلے میں تاخیر سے لاکھوں صارفین کو کروڑوں کے بل آگئے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اوگرا کے فیصلے میں تاخیر سے لاکھوں صارفین کو کروڑوں کے بل آگئے۔

آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے 8سال بعد آر ایل این جی کی قیمت کا فیصلہ سنایا جس کے بعد ہزاروں کے بل لاکھوں اور لاکھوں کے بل پلک جھپکتے کروڑوں روپے میں تبدیل ہو گئے،سوئی نادرن گیس کمپنی نے اوگرا فیصلے کے تحت آر ایل این جی استعمال کرنے والے ہزاروں گھریلو ،کمرشل و انڈسٹریل صارفین کو بل بھجوا دئیے۔