سیﺅل:(بیورورپورٹ)کرپشن الزامات پرجنوبی کوریا کی سابق خاتون اول کو گرفتا ر کرلیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق خاتون اول کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کم کیون شواہد ضائع کرسکتی ہیں،پراسیکیوشن نے بتایا کم کیون پر کئی سنگین الزامات عائد ہیں ،قیمتی زیورات، تحائف ،نقد رقوم کی وصولی، خفیہ معلومات حاصل کرکے سٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری، اثر و رسوخ کے ذریعے انتخابی عمل میں مداخلت اور اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر غیر قانونی سرمایہ کاری کرنا شامل ہے۔
کرپشن الزامات پرجنوبی کوریا کی سابق خاتون اول گرفتار
















