بھارت تجارتی مذاکرات میں مسلسل ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے، امریکی وزیر خزانہ


واشنگٹن(بیورورپورٹ) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے بھارت تجارتی مذاکرات میں مسلسل ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں سکاٹ بیسنٹ نے کہا سوئٹزرلینڈ ، بھارت سمیت کئی ممالک کےساتھ تجارتی معاہدے ابھی مکمل ہونا باقی ہیں،امید ہے ٹرمپ انتظامیہ اکتوبر کے آخر تک مذاکرات کو حتمی شکل دے گی تاہم بھارت کا رویہ رکاوٹ بن رہا ہے،امریکی حکام اگلے 2سے 3ماہ میں چینی حکام سے ملاقات کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کے مستقبل پر بات ہوگی۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا پاکستان ،بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران صورتحال بگڑ سکتی تھی لیکن امریکی قیادت کی بروقت کوششوں سے ممکنہ تباہی کو ٹال دیا گیا، دونوں ممالک کےساتھ امریکہ کے تعلقات مضبوط ہیں اور خطے میں امن قائم رکھنے کےلئے تعاون جاری رہے گا۔