بھارت کا کولگام آپریشن ناکام، 12 دنوں میں 9 فوجی ہلاک

کولگام :(مشرق نیوز) بھارت کا کولگام آپریشن ناکام، 12 دنوں میں 9 فوجی ہلاک،ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز ناکارہ، بھوکے پیاسے فوجی مٹی کھانے پر مجبور ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کولگام میں محاصرہ و تلاشی آپریشن کے دوران قابض بھارتی افواج و کشمیری مزاحمت کے درمیان طویل لڑائی ثابت ہوئی، 12 روزہ آپریشن میں بھارتی فوج کو خالی ہاتھ پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

بھارتی فوجی نے اپنے آخری پیغام میں کہا 5 دن سے کھانے پینے کو کچھ نہیں، فوجی مٹی کھا کر زندہ ہیں، ہلاک فوجی کے رشتے دار نے انکشاف کیا گولہ باری میں گھری بھارتی فوج مدد سے محروم، اب بچنے کی امید نہیں،مقتول فوجی کے اہلخانہ نے کہا حکومت ، فوج صرف دعوو¿ں کی حد تک بہادر ہیں۔