مہنگی پٹرولیم مصنوعات کے آفٹر شاکس،گڈز ٹرانسپورٹر نے 20 فیصد کرایہ بڑھا دیا

لاہور (کامرس رپورٹر) ایک ماہ میں دوسری بار پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے شروع ہو گئے ،گڈز ٹرانسپورٹر نے کرایوں میں فوری طور پر20فیصد اضافہ کردیا۔لاہور سے کراچی کنٹینر کا کرایہ ایک لاکھ سے ایک لاکھ 20ہزار مقرر، لاہور سے پشاور کا کرایہ 80ہزار سے بڑھا کر 96ہزار کردیاگیا۔لاہور سے راولپنڈی کارگو کنٹینر کاکرایہ 60ہزار سے 72ہزار ، لاہور سے کوئٹہ کرایہ ایک لاکھ 20ہزار سے ایک لاکھ 44ہزارکردیا گیا۔کراچی سے لاہور کرایہ3لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 3لاکھ ، کراچی سے پشاور کرایہ ساڑھے 4لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 5لاکھ کردیا گیا۔کراچی سے راولپنڈی کاکرایہ 4لاکھ سے بڑھا کر 5لاکھ روپے کر دیا گیا۔صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نبیل محمود کے مطابق پٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،ہائی ویز پر نئے ٹول پلازوں کی تعمیر سے اخراجات بڑھ گئے۔موٹروے پر بلا وجہ بھاری چالان سے بھی اخراجات بڑھ گئے،حکومت بلا وجہ ٹول پلازوں کی تعمیر ختم کرے تو کرائے کم ہو جائیں گے۔