کراچی:(بیورورپورٹ)بزنس کمیونٹی نے حکومتی فیصلوں کےخلاف 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس جاوید بلوانی نے کہا ایک روزہ پر امن ہڑتال کے بعد مرحلہ وار احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا،ایف بی آر کے اضافی اختیارات قبول نہیں،تمام چیمبرز ایک پیج پر ہیں،کراچی کے 7انڈسٹریل زون مکمل طور پر بند ہوں گے ، وزارت خزانہ فوری ایف بی آر کے اضافی اختیارات 37اے،37بی اورسیکشن21کو واپس لے۔
بزنس کمیونٹی نے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا
















