جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول پھرگرفتار

سیول :(مشرق نیوز) جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتاری عدالتی حکم پر عمل میں آئی،خدشہ ہے سابق صدر شواہد کو ضائع کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں،64 سالہ سیاستدان بغاوت کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔