واشنگٹن :(بیورورپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے برازیلی حکومت سابق صدر کو چھوڑے یا50فیصد ٹیکس دے۔
ٹرمپ نے کھلے خط میں برازیل کی حکومت پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر حملوں و سابق صدر جائر بولسونارو کےخلاف جاری عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دےدیا،ٹرمپ نے خط میں کہا نئی 50 فیصد شرح موجودہ حکومت کی سنگین ناانصافیوں کو درست کرنے کےلئے ضروری ہے، امریکی تجارتی نمائندے کو برازیل کے ڈیجیٹل تجارتی طریقہ کار کےخلاف سیکشن 301 کے تحت تحقیقات شروع کرنے کا حکم دوں گا،بولسونارو کےخلاف مقدمہ بین الاقوامی شرمندگی ہے۔
ادھر امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے برازیل کے صدر سلوا نے خبردار کیا برازیلی مصنوعات پر ٹیرف بڑھایا گیا تو جواب بھی شدت سے دیا جائے گا، برازیل کے عدالتی نظام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جائےگی۔
برازیل سابق صدر کو چھوڑے یا50فیصد ٹیکس دے،ڈونلڈ ٹرمپ
















