ماحولیاتی تبدیلی و بڑھتی آبادی بڑے چیلنجز ہیں،وزیر خزانہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے ماحولیاتی تبدیلی و بڑھتی آبادی ملک کےلئے بڑے چیلنجز ہیں۔

عالمی یوم آبادی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا3 ٹریلین کی معیشت بننے کا خواب تب ہی پورا ہوگا جب دونوں مسائل پر قابو پائیں گے،ملک میں پیسے کی کوئی کمی نہیں ،ضرورت صرف فنڈز کے صحیح جگہ خرچ کرنے اور ترجیحات طے کرنے کی ہے،پہلا چیلنج موسمیاتی تبدیلی اور دوسرا آبادی میں بے ہنگم اضافہ ہے اگر آبادی کی پلاننگ نہیں تو تمام منصوبے بے کار ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہاصحت و صفائی خوراک ،صاف پانی کے مسائل ہیں، این ایف سی ایوارڈ کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا ،قومی و صوبائی بجٹ کو قومی سوچ کےساتھ دیکھنا چاہیے،بیٹھ کر دیکھنا ہوگا وفاق نے صوبے میں کیا کرنا ہے۔