کوالالمپور(مشرق نیوز)نائب وزیراعظم کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات،تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات کوالالمپور میں آسیان علاقائی فورم کی سائیڈ لائنز پر ہوئی،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرا کونسل کے اجلاس کے دوران دوبارہ ملاقات پر اتفاق ہوا۔
ڈار کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
















