واشنگٹن:(بیورورپورٹ)غزہ میں جنگ بندی کا امکان روشن،ٹرمپ ،نیتن یاہوملاقات طے پا گئی،ایران کےساتھ جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پہلی دوبدو ملاقات 7 جولائی کو واشنگٹن میں ہوگی۔
ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی ترجیحات میں شامل ہے،اسرائیلی وزیراعظم سے ایران کی صورتحال اور شام سے تعلقات کی بحالی پر بھی تفصیلی بات چیت کرونگا۔
غزہ میں جنگ بندی کا امکان روشن،ٹرمپ ،نیتن یاہوملاقات طے
















