منڈی بہاو الدین، مدرسے میں زہریلا مشروب پینے سے 3 طالبعلم جاں بحق

منڈی بہاوالدین: (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مدرسے میں زہریلا مشروب پینے سے 3 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق4طالبعلموں نے قریبی دکان سے پاوڈر مشروب خرید کر پیا ،3جاں بحق ،ایک کی حالت غیر ہوگئی ،مرنے والے بچوں میں 11سالہ شاہ زیب، 13سالہ سفیان اور 14 سالہ احسن شامل ہیں،تفتیش شرو ع کردی۔