تہران: (مشرق نیوز)سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا ہے قوم کو عظیم فتح مبارک، صیہونی ریاست پاش پاش،اسرائیل کو تباہ ہوتا دیکھ کر امریکہ جنگ میں کودا۔
قوم سے خطاب میں خامنہ ای نے کہاامریکہ کو لگا ایران صہیونی حکومت کو مکمل تباہ کردےگا تو جنگ میں شامل ہوگیا،جنگ میں شامل ہوکر امریکہ کو کوئی کامیابی نہیں ملی،ایران کا بڑے امریکی فوجی اڈوں تک رسائی حاصل کرنا بڑی کامیابی ہے، دوبارہ جارحیت ہوئی تو مستقبل میں بھی جواب دیں گے، امریکہ نے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا لیکن کچھ زیادہ حاصل نہیں کر سکا، امریکی صدرٹرمپ شومین شپ چاہتے تھے۔
سپریم لیڈر نے کہا ٹرمپ نے تقریر میں کہا ایران کو ہتھیار ڈالنے چاہئیں، ایران کے دشمن درحقیقت ہتھیار ڈالنے کے خواہاں ہیں مگر ہتھیارکبھی نہیں ڈالیں گے، بلند وبانگ دعوﺅں کے باوجود ایرانی حملوں میں صیہونی ریاست پاش پاش ہوگئی، ایران کےخلاف جارحیت کرنےوالوں کو آگے بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی،صیہونی ریاست کے خلاف فتح پر ایرانی عوام کو مبارک باد دیتا ہوں، 9کروڑ نفوس پر مشتمل قوم، متحد، ایک آواز اور شانہ بشانہ کھڑی ہو کر افواج کی حمایت میں پیش پیش رہی۔
صیہونی ریاست پاش پاش،اسرائیل کو تباہ ہوتا دیکھ کر امریکہ جنگ میں کودا:خامنہ ای
















