مشرق وسطیٰ تنازع پاکستان کی معیشت کیلئے سنگین خطرہ ہے، تھنک ٹینک


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مشرق وسطیٰ تنازع پاکستانی معیشت کیلئے سنگین خطرہ،نجی تھنک ٹینک تولہ ایسوسی ایٹس نے تجزیاتی رپورٹ میں خبردار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے اور روپے کی قدر میں کمی کے خطرات بڑھ گئے ،پاکستانی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 292.1 ،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 2.31 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.27 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے،عمومی مہنگائی 8.4 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے،پٹرولیم مصنوعات کی مقامی قیمتوں میں 20 سے 180 روپے لٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے،عوام پر بوجھ بڑھے گا۔