40ہزار آسامیاں ختم، انتقال پرفیملی پنشن مدت 10 سال تک محدود

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پنشن سکیم میں اصلاحات،10وزارتوں کی رائٹ سائزنگ منظور،40ہزار خالی آسامیوں کو ختم کر دیا گیا۔

بجٹ تقریر کے مطابق 8 وزارتوں پر تجاویز زیر غور ہیں،ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا اہم ترجیح ہے، 99 لاکھ مستحق خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی،ڈیجیٹل گورننس میں پاکستان کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ، ایکسپورٹس بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی، 95 ہزار سے زائد ایس ایم ایز کو مالی امداد فراہم کی گئی،2028 تک ایس ایم ای فنانسنگ کو 1100 ارب تک پہنچانے کا عزم ہے، وزیراعظم سماجی و اقتصادی ترقی کی سکیموں کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہاپچھلی کچھ دہائیوں میں پنشن سکیم میں ایگزیکٹو آڈرز کے ذریعے تبدیلیاں کی گئیں جس کی وجہ سے سرکاری خزانے پر بوجھ بڑھا، پنشن سکیم درست کرنے اور سرکاری خزانے پر بوجھ کو کم کرنے کےلئے حکومت نے اصلاحات کیں،قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی حوصلہ شکنی ،پنشن میں اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس سے منسلک کردیا،شریک حیات کے انتقال پرفیملی پنشن مدت 10 سال تک محدود کی گئی ایک سے زائد پنشنز کا خاتمہ کردیا گیا، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں پنشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔