پاکستانی حکام ٹیرف ڈیل کیلئے آئندہ ہفتے امریکہ آئیں گے،ٹرمپ


واشنگٹن: (خواجہ فاروق) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے پاکستانی حکام ٹیرف ڈیل کیلئے آئندہ ہفتے امریکہ آئیں گے،بھارت کےساتھ تجارتی معاہدے کے قریب ہیں ،پاکستان کےساتھ بات چیت جاری ہے۔

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاپاکستان ،بھارت پر واضح کیا ایک دوسرے پر گولیاں چلانے والے ممالک سے تجارت نہیں کریں گے،فخر ہے جنگ بندی میں کامیاب رہے،پاکستانی حکومت کے نمائندے آئندہ ہفتے آرہے ہیں، دونوں ملک جنگ کریں گے تو میرے پاس کچھ نہیں۔

امریکی صدر نے کہااسرائیل ،حماس جنگ بندی اور ایران جوہری پروگرام پرمعاہدے کے قریب ہیں،جلدخبر دوں گا، چینی صدر شی جن پنگ سے تجارت ، ٹیرف پر بات کروں گا، امید ہے اختلافات دور ہو جائیں گے، ٹیرف کے معاملے پر عدالتی جنگ جیتنا چاہتے ہیں،غیر ملکی طلبہ کو فی الحال امریکہ سے نہیں نکال رہے، ہارورڈ یونیورسٹی کےساتھ لڑائی کے باوجود چاہتا ہوں غیر ملکی طلبہ تعلیم حاصل کریں۔