”آگ،بھوک فلسطینی بچوں کو نگل رہی ہے“، سلامتی کونسل میں فلسطینی مندوب رو پڑے

نیویارک:(بیورورپورٹ)آگ اور بھوک فلسطینی بچوں کو نگل رہی ہے،سلامتی کونسل اجلاس میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے،جذباتی تقریر نے سب کو آبدیدہ کر دیا۔

ریاض منصور نے کہا غزہ میں درجنوں بچے بھوک سے مر رہے ہیں، مائیں بے جان جسموں کو گود میں اٹھا کر معافی مانگ رہی ہیں،کیا کوئی انسان منظر برداشت کر سکتا ہے؟،میرے بھی نواسے اور پوتے ہیں میں جانتا ہوں وہ اپنے خاندانوں کےلئے کیا معنی رکھتے ہیں،آگ ،بھوک فلسطینی بچوں کو نگل رہی ہے، اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہے،تقریر کے دوران اقوام متحدہ کے ہال میں خاموشی چھا گئی۔