ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی نے کانز فلم فیسٹیول میں ”پام ڈی اور“ ایوارڈ جیت لیا


پیرس (مشرق نیوز) ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی نے کانز فلم فیسٹیول میں ”پام ڈی اور“ ایوارڈ جیت لیا۔

64 سالہ ہدایت کار 15 برس میں پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے میں کامیاب ہوئے اور جیوری کی صدر جولیٹ بنوشے سے اپنا ایوارڈ وصول کیا۔

فیسٹیول میں اہلیہ ،بیٹی کےساتھ مرکزی اداکار وحید مبصری سمیت فلم ٹیم کے کئی افراد نے بھی شرکت کی۔