اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے کہاہے 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو دگنا ہوکر18 ٹریلین روپے ہوگیا،ادھر وزارت خزانہ نے کہا ریونیو میں اضافہ وصولیوں، نئے ٹیکس اور مرکزی بینک کی مدد سے ممکن ہوا۔
دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق ریونیو میں اضافہ مصنوعی ہے، 2سالوں میں ٹیکس نیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا،کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہے لیکن روپے کی قیمت کم کی جا رہی ہے۔
2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو دگنا ہوگیا،آئی ایم ایف
















