غزہ،خان یونس:(مشرق نیوز) دوسروں کا علاج کرتی ماں پر قیامت ٹوٹ پڑی،اسرائیلی حملے میں9 بچے شہید ہوگئے۔
غزہ کی شہری دفاعی ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے کہاحمدی النجار نے اپنی اہلیہ کو ناصر ہسپتال ڈیوٹی پر چھوڑا ،گھر واپس پہنچتے ہی میزائل حملہ ہوگیا،ملبے سے جھلسی لاشیں برآمدکرلی گئیں،خاتون ڈاکٹر کے ڈاکٹر شوہر ایک اور بچہ شدید زخمی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی شہر خان یونس میں شدید گولہ باری اور فائرنگ سے مزید 52فلسطینیوں کو ابدی نیند سلادیا،متعدد افراد لاپتہ ہیں۔
دریں اثنا اسرائیلی فوج نے غزہ کے 77فیصد حصے پر قبضہ کر لیا،قبضہ براہ راست زمینی دراندازی، شہری علاقوں میں قابض افواج کی تعیناتی، غیر منصفانہ جبری بے دخلی کی پالیسیوں اور بھاری بم باری کے ذریعے فلسطینی شہریوں کو گھروں، علاقوں، زمینوں اور املاک تک رسائی سے روک کر حاصل کیا گیا ،غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اپنے بیان میں اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا اسرائیلی توسیع کو روکنے کےلئے اقدامات کریں،اسرائیل کی مسلسل نسل کشی، جارحیت اور غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر قبضہ تمام بین الاقوامی قوانین ، اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔
غزہ: دوسروں کا علاج کرتی ماں پر قیامت ٹوٹ پڑی،بمباری میں9 بچے شہید
















