شبمن گل بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

ممبئی: ( ) بی سی سی آئی نے 25 سالہ اوپننگ بیٹر شبمن گل کو بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔


شبمن گل سابق کپتان روہت شرما کی جگہ لیں گے جنہوں نے حال ہی میں ناقص کارکردگی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ، گل کی قیادت میں بھارت 20 جون سے انگلینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کرے گا جو 27-2025 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کا حصہ ہے۔