زرعی آمدن پر انکم ٹیکس جمع کرنے پر کوئی چھوٹ نہیں ہو گی:آئی ایم ایف


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ورچوئل مذاکرات ،آئی ایم ایف نے وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکر دیا۔

آئی ایم ایف وفد نے آئندہ بجٹ اخراجات پر صوبوں کےساتھ ورچوئلی مذاکرات میں مطالبہ ہے صوبے یکم جولائی سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس، ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ خود اکٹھے کریں،خیبرپختونخوا، بلوچستان سمیت صوبائی حکومتوں سے آئندہ بجٹ کے اخراجات پر کہا گیا نئے بجٹ کےساتھ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس جمع کرنے پر کوئی چھوٹ نہیں ہو گی، صوبے ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کیلئے وفاق پر انحصار ختم کر دیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے، صوبوں نے آئندہ مالی سال سرپلس کی یقین دہانی کرادی۔