اسرائیلی دہشتگردی،غزہ میں قیامت برپا! 80 شہید، ہسپتال لاشوں سے بھر گئے


غزہ:(مشرق نیوز)غزہ میں قیامت برپا! اسرائیلی حملے میں80 شہید، ہسپتال لاشوں سے بھر گئے،تباہی کے مناظر میں جبالیہ میں ملبے کے ڈھیر، بکھرے گھر اور زخمی بچوں کو دیکھا گیا جو اپنے خاندان کے افراد ،سامان کی تلاش میں بھٹک رہے تھے،خاتون 9 ماہ کے بچے کی لاش کے پاس رو تے ہوئے سوال کر رہی تھی کمسن کاکیا قصور کیا تھا؟۔

انڈونیشین ہسپتال کے ایمرجنسی ڈاکٹر عواد کے مطابق زخمیوں کےلئے بیڈز ،ادویات سرجری کی سہولیات نہیں،میتیں ہسپتال کی راہداریوں میں پڑی ہیں ،صورتحال ہر لحاظ سے تباہ کن ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ذاتی مفادات کی خاطر جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں،دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے فوری جنگ بندی، تمام قیدیوں کی رہائی اور امدادی رسائی کا مطالبہ کردیا۔