ریاض(مشرق نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے خطے کو شرپسندوں سے پاک کرنا ہو گا، خلیجی ممالک نے ہمیشہ امن کیلئے کام کیا،جی سی سی میں موجود رہنما تنازع حل کرنے کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں،غزہ کے مستقبل کیلئے انتظامیہ کام کر رہی ہے، نئی شروعات کیلئے شام پر سے پابندیاں اٹھا لیں، شام کی نئی حکومت کےساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ریاض میں خلیجی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تہران دہشتگردی کی سرپرستی بندکرے،ایران کےساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہوں، ایران جوہری ہتھیارحاصل نہیں کر سکتا جو ممکن ہوسکا کروں گا، تجارت میری حکومت کی ترجیح ہے، امریکہ مشرق وسطیٰ میں امن کی خواہش رکھتا ہے،یرغمالیوں کی رہائی غزہ میں امن کی بنیادی شرط ہے، حوثیوں نے جہازوں سے حملے بند کیے، خطے میں کشیدگی پھیلانے والے چھوٹے گروپوں سے نمٹنا ہو گا، ابراہم معاہدے میں اور بھی ممالک شریک ہوں گے۔
تہران دہشتگردی کی سرپرستی بندکرے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
















