ؒٓٓٓلاہور( رپورٹ: نعیم جاوید ) تاجر برادری نے بھارتی جنگی جنون اور پاکستان کی سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اپنی ساری دولت وطن پر قربان کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی جارحیت کے خلاف لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام واک بھی کی گئی۔ روزنامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذرشاد سینئر نائب صدر خالد عثمان نائب صدر چوہدری شاہد نذیر نے کہا کہ واک کے شرکاءکی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے، بھارتی جارحیت کی شدید ترین مذمت، تاجر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، لاہور چیمبر پہلے ہی ایک کروڑ روپے سے وار فنڈ قائم کرچکا ہے، لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لیںپاکستان کوئی عراق، شام یا فلسطین نہیںبھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا۔ عہدیداران لاہور چیمبرنے بھارتی جنگی جنون اورپاکستان کی سویلین آبادی کو نشانہ بنانے کی پرزور مذمت کی ہے۔بزدل بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر اشتعال انگیز حملہ کیا ہے اور سویلین مقامات اور آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس میں معصوم لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔تاہم پاکستانی فوج کی بروقت اور بہتر حکمت عملی سے بھارت کو بڑا جنگی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ایک مرتبہ پھر پاکستان نے فضا میں بھارت پر اپنی برتری ثابت کی ہے۔پیاف رہنما فہیم الرحمان سہگل۔میاں سہیل نثار ،چیئرمین سید محمود غزنوی ،سینئر وائس چیئرمین مدثر مسعود چودھری اوروائس چیئرمین راجہ وسیم حسن، سینئر تاجر رہنما لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدر کاشف انور ناصر حمید خان میاں خلیل عبیر میاں سلیم عمر قریشی وقار احمد میاں، راجہ جاوید فاران سعید بٹ ممتاز حسین بخاری ملک کلیم نے کہا کہ بھارت نے نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر اشتعال انگیز حملہ کیا ہے اور سویلین مقامات اور آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس میں معصوم لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔تاہم پاکستانی فوج کی بروقت اور بہتر حکمت عملی سے بھارت کو بڑا جنگی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ایک مرتبہ پھر پاکستان نے فضا میں بھارت پر اپنی برتری ثابت کی ہے۔ بھارت کے زیر استعمال جدید ترین اور مہنگے ترین رافیل جہاز گرا کر ثابت کیا ہے کہ جنگیں سازو سامان سے نہیں مہارت اور جذبے سے لڑی جاتی ہیں جس کی پاکستانی فوج اور قوم میں کمی نہیں اور پاکستان نے پوری کوشش کی ہے اس مرتبہ بھارتی سویلین مقامات اور افراد نشانہ نہ بنیںلیکن ہر مرتبہ اتنی احتیاط اور صبر کرنا ممکن نہیں ہو گا اسلئے بھارت ایسی بیوقوفانہ جارحیت سے باز رہے، بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئی کاروائی کی ہے، آبی ذخائر کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے ان کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مودی حکومت کو جنگ سے باز رکھنے میں مثبت کردار ادا کرے ورنہ اس وقت تو یہی لگتا ہے کہ گودی میڈیا بھارت کے نہیں مودی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے بھارت اور دیگر دشمن دیکھ لیں کہ پاکستانی قوم اپنی حکومت اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس پر کوئی دوسری رائے نہیں کہ" سب سے پہلے پاکستان "پر قوم متحد ہے۔بھارتی حکومت اور فوج اپنے ملک اور خطے کوایٹمی جنگ میں نہ دھکیلے ورنہ بھارت پچھتائے گا انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو بھارت کی ننگی جارحیت کو نوٹس لینا چاہئے اور بھارت کے جنگی جنون کو لگام ڈالنی چاہئے۔ایسا نہ ہو کہ پھر دیر ہو جائے بھارت کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے ، بھارت نے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا جسے اس کا حساب دینا پڑے گا ۔ اپنے مشترکہ بیان میں پیاف کے عہدیداروںنے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی شہری آبادیوںکو نشانہ بنایا جس سے معصوم شہریوں کی شہادتیں ہوئیں۔ پاکستان نے بھرپور جواب کارروائی میں بھارت کی فوجی تنصیبات اور طیاروں کو نشانہ بناکر اپنی برتری واضح کر دی۔ بھارت کو پاکستان کی سالمیت پرحملے کرنے کا بھرپور جواب دیا جائے اور اس کی آنے والی کئی نسلیں بھی اس جواب کو یاد رکھیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری اور ساری قوم پاکستان کے دفاع کے لئے متحد اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے ، ہماری افواج ہی بھارت کے لئے کافی ہیں اور اس کے بعد ساری قوم بھی جذبہ شہادت سے سرشار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میدانوں میں جنگیں جذبے سے لڑی جاتی ہیں اور بھارت پاکستانی قوم کے جذبے کا ہرگز مقابلہ نہیں کر سکتا ۔
تاجر برادری کا اپنی دولت وطن پر قربان کرنیکا اعلان، بھارت کو ہر جارحیت کا دلیرانہ جواب ملے گا:وارننگ
















