اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے، صدرآصف زرداری سے چین کے سفیر نے ملاقات کی جس دوران چینی سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کےلئے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرنے کا اعادہ کیا ، چینی سفیر نے کہا دونوں ممالک ”آہنی برادر“ ہیں ، ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ، چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی دونوں ممالک کی مشترکہ خواہش کے حصول کیلئے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کریگا، صدر آصف زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے،صدر مملکت نے مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دینےاور چینی حکومت کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ ،مسلسل حمایت جاری رکھیں گے:چین کا اعلان
















