بھارت کے پاس دریاوں کا رخ موڑنے کی صلاحیت نہیں، ششی تھرور


نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اور سینئر سیاست دان ششی تھرور نے اعتراف کیا ہے بھارت کے پاس پانی ذخیرہ کرنے اوردریاوں کا رخ موڑنے کی صلاحیت نہیں،سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں بلکہ معطل کیا گیا،فیصلے سے معاملات زیادہ تبدیل نہیں ہوں گے، نہیں کہہ سکتے پاکستان کو پانی نہیں ملے گا۔

ششی تھرور نے کہاپانی کہاں جائے گا؟ بھارت کو تو نہیں ڈبو سکتے ، معطلی بظاہر علامتی ہے،پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی ہوئی ،سوال ہے پہلے معاملے کی تحقیقات کی جائیں یا جواب دیا جائے۔