کراچی: (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے پہلے ملکی سالمیت پھر بھارت کےساتھ تجارت، آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، ٹیکس استثنیٰ کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہاپاکستان میں معاشی استحکام دنیا کے سامنے ہے، درآمدات میں اضافہ بڑا مسئلہ ہے،ادارہ جاتی اصلاحات کرلیں تو آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا،ملک اب نجی شعبے کو چلانا ہے،24 کروڑ لوگوں کا ملک چلانے کےلئے ٹیکس ریونیو چاہیے، کوشش ہے ٹیکس اتھارٹی میں اصلاحات لائی جائیں،ڈیٹا و جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے ٹیکسیشن میں انسانی مداخلت کو کم سے کم سطح پر لانے کےلئے کام کر رہے ہیں تاکہ ہراسمنٹ کا عنصر ختم ہوجائے۔
وزیر خزانہ نے کہاتنخواہ دار طبقے کی زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کی کوشش کررہے ہیں،ٹیکس پالیسی آفس کوایف بی آر سے الگ رکھا جائے گا، زرمبادلہ کا استحکام آگیا ، بہت عرصے بعد جاری کھاتا پورے سال کا فاضل ہوگا، فسکل سائڈ پر بھی توازن آچکا ، فسکل سرپلس میں صوبوں نے بھی کردار ادا کیا۔
سینیٹر اورنگزیب نے کہا افراط زر میں کمی بھی کامیابی کی کہانی ہے، پالیسی ریٹ میں ایک ہزار بیسس پوائنٹس کمی آ چکی، امریکہ میں ہونےوالی ملاقاتوں میں معاشی استحکام پر بات ہوئی ،ہر کسی نے کارکردگی کو سراہا،8/9 سال میں معیشت کو اتار چڑھاﺅ کا سامنا کرنا پڑا، کوئی وجہ ہے آئی ایم ایف کے 28 ویں پروگرام میں ہیں، سرمایہ کاری ،ایکسپورٹ پر توجہ نہیں رہی، درآمدات و کھپت پر مبنی نمو کی طرف جاتے ہیں، زرمبادلہ ذخائر پر دباﺅ پڑتا ہے اور پھر قرض کی طرف جانا پڑتا ہے، وزیر اعظم سمیت سب کا عزم ہے آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔
پہلے ملکی سالمیت پھر بھارت کےساتھ تجارت، آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا،وزیر خزانہ
















